مظفرآباد،محکمہ تعلیم آزادکشمیر تباہی کے دھانے پر پہنچ گیا

موجودہ حکومت میرٹ پر ناظم اعلیٰ تعلیم تک تعینات نہ کر سکی

اتوار 4 جون 2017 16:01

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2017ء) محکمہ تعلیم آزادکشمیر تباہی کے دھانے پر پہنچ گیا ،موجودہ حکومت میرٹ پر ناظم اعلیٰ تعلیم تک تعینات نہ کر سکی ،منظور نظر افراد کونظامت میں تعینات کر کے سارا سسٹم مفلوج بنادیا گیا ،سابق دور میں ناظم اعلیٰ سعیدہ گیلانی نے نظامت کا نظام بہترکیا تھا ،میرٹ سے ہٹ کر کوئی کام کیا جاتا اورنہ ہی اضلاع میں خلاف میرٹ تعیناتیاں ہونے دی جاتی جس کی باعث پانچ سال حکومت سے ان کی سرد جنگ رہی ،ان کی ریٹائرڈ منٹ کے بعد سفارشی لوگ عہدوں پر بیٹھ گئے،آج حالت یہ ہے کہ ناظم اعلیٰ کی تعیناتی نہ ہونے کے ساتھ آزادکشمیر کے تمام اضلاع میں جونیئر ترین لوگوں کو انتظامی عہدوں پر تعینات کر کے گڈگورننس کی دھجیاں اڑا دیں گئیں،ان جونیئر اور سفارشی افسران کی تعیناتی کا سارانزلہ محکمہ تعلیم پر گر پڑا ،آج وزارت تعلیم کے پی آر اوز ہی ناظم اعلیٰ ،ڈویژنل ڈائریکٹرز اور ڈی ای اوز کے اختیارات استعمال کر رہے ہیں ،سعیدہ گیلانی کی تعیناتی کے دوران پی آر اوز نظامت آنے سے بھی ڈرتے تھے ،ماضی میں محکمہ تعلیم میں میرٹ پر اہم عہدوں پر تعیناتیاں ہوتی تھیں جس کی وجہ سے کام میرٹ پر ہوتے تھے اب سفارشی لوگوں کی تعیناتیوں سے محکمہ تباہ ہو کر رہ گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :