وفاق سندھ کے صنعتکاروں کے ساتھ تعاون نہیں کر رہا،منظور وسان

پنجاب کے صنعتکاروں کو ر یلیف دیا جارہا ہے بجٹمیں سندھ کے صنعتکاروں کو دیوار سے لگایا گیا،صوبائی وزیر صنعت

اتوار 4 جون 2017 16:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2017ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ وفاق سندھ کے صنعتکاروں کے ساتھ تعاون نہیں کر رہا، صرف پنجاب کے صنعتکاروں کو رلیف دیا جارہا ہے، وفاقی بجیٹ میں سندھ کے صنعتکاروں کو دیوار سے لگایا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صنعتی ایریاز سائیٹ سپر ہائی وے کا دورہ کرنے کہ دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ صنعتی ایریاز میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ ہونے پر کراچی کے صنعتکاری کو نقصان پہنچ رہا ہے، پورے ملک کو چلانے والے صنعتی ایریاز میں بھی غیر اعلانیہ لوڈیشیڈنگ کی جارہی ہے۔ انہوں نے ایم ڈی سائیٹ اور چیف انجنیئر کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جون کے آخر تک سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور ڈرئینیج کی مرمت کا کام جلد مکمل کیا جائے، سڑکوں کی تعمیر ومرمت کا کام دن رات مزدوروں کی شفٹیں لگاکر کروایا جائے۔

(جاری ہے)

منظور حسین وسان نے کہا کہ اسی ماہ صنعتی ایریاز سائیٹ سپر ہائی وے فیز ون، ٹو اور سائیٹ کراچی میں ترقیاتی کام مکمل ہونے کا افتتاح بلاول بھٹو زرداری کریں گے، اس روڈز کی تعمیر سے صنعتکاروں کو فائدہ ہوگا،ہمیں کام چاہیے ترقیاتی کاموں میں کسی افسر کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے افسران کو ھدایت کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی ایریاز میں درخت بھی لگائے جائیں، کراچی کے صنعتی ایریاز میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو کہتے ہیں کہ سندھ حکومت نے صنعتی ایریاز میں کام نہیں کروایا وہ آئیں سائیٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریاز کا دورہ کریں۔صوبائی وزیر صنعت نے سائیٹ سپر ہائی وے کے، سپر سٹار، مرتضی چورنگی، چاندی والا روڈ اور دیگر سڑکوں کی ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقعی پر ایم ڈی سائیٹ اور چیف انجنیئر نے ترقیاتی کامون پر بریفنگ بھی دی۔دورہ کے دوران ایم ڈی سائیٹ، چیف انجنیئر سائیٹ اور دیگر افسران موجود تھے۔#

متعلقہ عنوان :