بھمبر میں این ٹی ایس کے نام پر اساتذہ پر وحشیانہ تشدد قابل مذمت ہے ‘موجودہ حکومت ملازمین سے روز گار چھین کر چولہے ٹھنڈے کرنے کے مشن پر گامزن ہے

ضلعی صدر سکول ٹیچرز آرگنائزیشن سماہنی چودھری نذیر احمد شاہین اور تحصیل صدر عبد الغفور کا مشترکہ بیان

اتوار 4 جون 2017 16:00

سما ہنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2017ء) بھمبر میں این ٹی ایس کے نام پر اساتذہ پر وحشیانہ تشدد قابل مذمت ہے موجودہ حکومت ملازمین سے روز گار چھین کر چولہے ٹھنڈے کرنے کے مشن پر گامزن ہے انتقامی تبادلوں کا سلسلہ عروج پر ہے تحصیل سما ہنی میں ٹاپ پوزیشن پر ادارہ جات کے سربراہان کو بھی انتقام کی بھینٹ چڑیا جا رہا ہے مقامی کھڑ پینچوں کی ایما پر انتقامی تبادلہ جات کے منصوبے بنائے جاتے ہیں آزاد کشمیر حکومت ہوش کے ناخن لے اور انتقامی سیاست سے باز رہے ایڈھاک اساتذہ عرصہ دس سال سے اپنے فرائض احسن طریقہ سے سر انجام دے رہے ہیں ان کے مستقل ہونے میں روڑے اٹکانے والے آج حکومت میں آنے کے بعد ان سے انتقام لے رہے ہیں ایڈھاک اساتذہ کو سابقہ ٹیسٹ انٹر ویوز کی بنیاد یا ایگزیکٹو آرڈر کے تحت مستقل کیا جائے این ٹی ایس 2016سے نافذ ہے نئی بھرتیاں اس بنیاد پر کی جائیں ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر سکول ٹیچرز آرگنائزیشن چودھری نذیر احمد شاہین اور تحصیل صدر عبد الغفور نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پر امن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور اساتذہ کے پر امن احتجاجی پروگرام پر لاٹھیاں بر سا کر بد ترین سیاہ تاریخ رقم کی گئی انہوں نے مزید کہا کہ این ٹی ایس پر سپریم کورٹ کی طرف سے حکم امتناعی کے باوجود اس عمل کا جاری رہنا توہین عدالت ہے عدالت عالیہ اس کا نوٹس لے انہوں نے کہا کہ اگر انتقامی تبادلہ جات اور اساتذہ پر تشدد کا نوٹس نہ لیا گیا تو سکول ٹیچرز آرگنائزیشن جلداحتجاجی تحریک شروع کرنے کی کال دے گی۔

متعلقہ عنوان :