دنیا کی تمام معزز اقوام اساتذہ کا انتہائی ادب و احترام کرتی ہیں‘ہمارے ہاں الٹی گنگا بہتی ہے‘ بھمبر میں حکومت وقت اور انتظامیہ کی جانب سے پرامن احتجاج کرنے والے اساتذہ پر پولیس لاٹھی چارج ، آنسو گیس ، انتہائی شرم ناک اقدام ہے

جموں کشمیر ورکرز پارٹی کے جنرل سیکرٹری رضوان کرامت ‘ ورکرز سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے صدر راشد محمود ایڈووکیٹ، خاور شریف ایڈووکیٹ ، کاشف جاوید ، عرفان السلام ، ارسلان شبیر اور حسیب حیدر کا ہنگامی اجلاس سے خطاب

اتوار 4 جون 2017 15:41

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2017ء) دنیا کی تمام معزز اقوام اساتذہ کا انتہائی ادب و احترام کرتی ہیں۔ لیکن ہمارے ہاں الٹی گنگا بہتی ہے ۔ بھمبر میں حکومت وقت اور بھمبر انتظامیہ کی جانب سے پرامن احتجاج کرنے والے اساتذہ پر پولیس لاٹھی چارج ، آنسو گیس ، انتہائی شرم ناک اقدام ہے ۔ جس کے نتیجے میں متعدد اساتذہ زخمی ہوئے ۔

ریاستی دہشت گردی کی انتہاء ہے ۔ جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ ان خیالات کااظہار جموں کشمیر ورکرز پارٹی کے جنرل سیکرٹری رضوان کرامت ، ورکرز سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے صدر راشد محمود ایڈووکیٹ، خاور شریف ایڈووکیٹ ، کاشف جاوید ، عرفان السلام ، ارسلان شبیر اور حسیب حیدر نے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ دنیا میں نئی حکومتیں بنتی ہیں تو نئے منصوبے لاتی ہیں جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن آزادکشمیر میں ایک حکومت ملازمین کو عارضی بنیادوں (ایڈھاک) پر برتی کرتی ہے جبکہ دوسری حکومت انکو فارغ کر کے انکی جگہ اور نئے ملازمین کو عارضی بنیادوں پر ہی برتی کرتی ہے ۔ کسی بھی باشعور شہری کو حکومت وقت کی یہ پالیسی کسی قیمت پر قبول نہیں ۔ اس وقت محکمہ تعلیم ، ایم ڈی ایچ اے محکمہ صحت سمیت متعدد اداروں سے ملازمین کو جبراً فارغ کرنے کی پالیسی پر عمل درآمد کیاجاچکا ہے ۔ جو حکومت وقت کی شہریوں کی معاشی قتل کی پالیسی ہے ورکرز پارٹی اس سے معاشی قتل کی پالیسی کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور ہر فورم پر اس معاشی قتل کی پالیسی کیخلاف آواز بلند کرئے گی ۔