وفاقی حکومت کا شمالی وزیرستان ایجنسی کے علاقے نورک میں انڈسٹریل سٹیٹ کے قیام کا فیصلہ

اتوار 4 جون 2017 14:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2017ء) وفاقی حکومت نے شمالی وزیرستان ایجنسی کے علاقے نورک میں انڈسٹریل سٹیٹ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق خصوصی اقتصادی زون کے تحت انڈسٹریل اسٹیٹ، وزیرستان ایجنسی کے بنوں، میران شاہ، غلام خان روڈ پر قائم ہو گا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ صنعتی زون سے معدنیات کی تلاش کے عمل کو باقاعدہ بنایا جائے گا، روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور قبائلی علاقے کے عوام کی سماجی اقتصادی حالت بہتر ہوگی۔

متعلقہ عنوان :