پنجاب کے بجٹ میں غلط اعدادوشمار پیش کیے گئے، پرویز الٰہی

حکمرانوں نے کشکول چھوڑ کر دیگیں اٹھالیں، یہ بھائی بھی ہیرو، وہ بھی ہیرو لیکن کارکردگی زیرو ہے ،ملک کو خسارے میں ڈبو دیا گیا،مسلم لیگ(ق)کے رہنما چوہدری پرویزالہی کی پریس کانفرنس

اتوار 4 جون 2017 14:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2017ء) مسلم لیگ(ق)کے رہنما چوہدری پرویزالہی نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے کشکول چھوڑ کر دیگیں اٹھالیں۔ بھائی بھی ہیرو، وہ بھائی بھی ہیرو لیکن کارکردگی زیرو ہے۔ پنجاب کے بجٹ میں غلط اعدادوشمار پیش کئے گئے، ملک کو خسارے میں ڈبو دیا گیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ شہباز شریف حکومت نے 741 ارب روپے کے قرضے لیے، جن کے سود کی مدمیں 42 ارب 50 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

پتہ نہیں قوم کوقرض اتارنے میں 50 سال لگ جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے بجٹ میں اورنج ٹرین کاقرض شامل نہیں کیا۔ کشکول توڑنے کے دعوے کرنے والے خود قرض لے رہے ہیں۔ چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ پنجاب کی 57 فیصد دیہی آبادی کا کوئی پرسان حال نہیں، شہباز شریف نیالیکشن خریدنے کیلئے اربوں روپے کے فنڈ رکھے ہیں، جبکہ فیصل آباد کیاسپتال میں وینٹی لیٹرنہ ہونے سے بچیانتقال کرگئے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکمران 9 سال پہلے بھی یہ کہتے تھے کہ 5 ہزار میگاواٹ بجلی کی کمی ہے، آج بھی یہی کہتے ہیں۔ حکمرانوں کی بے ضابطگیوں کے خلاف عدالت جائیں گے، جبکہ اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔