متنازع بیان پرسابق صدر احمدی نژاد کے مشیر کو 3سال قید

اتوار 4 جون 2017 10:40

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2017ء) ایران کی ایک عدالت نے سابق صدر محمود احمدی نژاد کے مشیر کو سماجی میل جول کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک متنازع بیان پوسٹ کرنے کی پاداش میں 3 سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا ۔العربیہ ٹی وی کے مطابق ایرانی عدالت نے سابق صدر کے میڈیا ایڈوائزر عبدالرضا داوری کو ان کے فیس بک پر پوسٹ کردہ ایک متنازع بیان پر سزا سنائی۔

(جاری ہے)

انصاف نیوز ویب سائٹ کے مطابق تہران کی انقلاب عدالت کے سیکشن 15 کے جج جسٹس صلواتی نے ستمبر 2015ء کو داوری کو ساڑھے 6 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ تاہم حال ہی میں اپیل عدالت نے قید کی سزا میں تخفیف کرتے ہوئے اسے تین سال کرنے کا حکم دیا ہے۔ذرائع کے مطابق سابق صدر کے میڈیا ایڈوائزر عبدالرضا داوری تہران جیل میں قید ہیں۔ اپنے ٹرائل کے عرصے میں وہ اسی جیل میں قید رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :