پنجاب ریونیو اتھارٹی نے جاسم اینڈ حامد بن جاسم خیراتی فائونڈیشن کو فوری سروسز کے حصول سے متعلق استثنیٰ دیدیا

ہفتہ 3 جون 2017 23:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2017ء) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے پنجاب سیلز ٹیکس سروسز ایکٹ 2012 ء کی شق 12 کے تحت حاصل اختیارات کے تحت حکومت کی منظوری سے مسٹر جاسم اینڈ حامد بن جاسم خیراتی فائونڈیشن جو کہ شیخ جاسم و حامد بن جاسم چیئرٹیبل ایکٹ 2014 ء کے تحت قائم کی گئی ہے کو فوری طور پر درج ذیل شرائط کے مطابق کو سروسز کے حصول سے متعلق استثنیٰ دے دیا ہے اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فائونڈیشن فوری طور پر ودہولڈنگ ایجنٹ کے طور پر خود کو پنجاب ریونیو اتھارٹی کے پاس رجسٹرڈ کرائے گی اور ماہانہ سٹیٹمنٹ اور ٹیکس کی ادائیگی کے بغیر سٹیٹمنٹ جمع کرائے گی اور ریکارڈ برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ ایکٹ کی شق 31 اور اس حوالے سے وضع کردہ قواعد و ضوابط کے تحت درکار اکائونٹس جمع کرائے گی پنجاب ریونیو اتھارٹی کو اختیار حاصل ہوگا کہ اگر فائونڈیشن اپنے مشن سٹیٹمنٹ سے پیچھے ہٹتی ہے یا کسی قسم کی تجارتی سرگرمیوآں میں ملوث ہوتی ہے یا مذکورہ قواعد و ضوابط پر پورا نہیں اترتی تو اسے نوٹس جاری کیا جاسکتا ہے اور سماعت کے بعد استثنیٰ واپس لیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ استثنیٰ دیگر کسی استثنیٰ کے مقصد کیلئے استعمال نہیں ہوسکے گا نوٹیفکیشن کا اطلاق فوری بنیادوں پر ہوگا۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :