جی ایچ کیو کو راولپنڈی سے اسلام منتقل کرنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 3 جون 2017 22:35

جی ایچ کیو کو راولپنڈی سے اسلام منتقل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3جون ۔2017ء) جی ایچ کیو کو راولپنڈی سے اسلام منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عسکری قیادت کی جانب سے جی ایچ کیو کو راولپنڈی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے منصوبے کو حتمی شکل بھی دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جی ایچ کیو کی نئی عمارت ڈی 11 اور ای 10 سیکٹرز میں 870 ایکڑ زمین پر تعمیر کی جائے گی۔ منصوبے پر 4 ارب روپے سے زائد کی لاگت آئے گی۔ جبکہ منصوبے کی تعمیر کا جلد آغاز کر دیا جائے گا۔ اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ منصوبے کی منظوری 2008 میں اس وقت کے آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی نے دی تھی۔ جبکہ زمین کی الاٹمنٹ سی ڈی اے کی جانب سے کی گئی۔

متعلقہ عنوان :