خطے کے عوام کو دہشت گردی کے واقعات سے بچانے کیلئے افغان وپاکستان حکومت کو بیٹھ کر مسئلے کا مستقل حل تلاش کرنا ہوگا، ماہ رمضان میں مہنگائی وبجلی کے بے تحاشہ لوڈشیڈنگ نے روزہ داروں کو سخت گرمی میں سڑکوں پرآنے پر مجبور کر دیا ہے
صدر اے این پی خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی کی میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 3 جون 2017 23:05
(جاری ہے)
اس موقع پر اے این پی کے صوبائی نائب صدر محمد جاوید یوسفزئی، ضلع مردان کے جنرل سیکرٹری حاجی لطیف الرحمان، نائب صدر محمد ایوب یوسفزئی، ملگری تنظیمیوں کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر میاں طاہر ایڈوکیٹ، این وائی او پی کے 26کے آرگنائز ارشاد خان مہمند، ناظم جاوید علی، ڈاکٹر شیر اعظم، خان مولیٰ، عطاء اللہ خان ، تخت بھائی سٹی کے صدر اسرار خان مہمند اور قاضی فرمان الحق کے علاوہ دیگر پارٹی عہدیداران و کارکنان کثیر تعداد میں موجود تھے۔
انہوں نے کابل بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ باچہ خان اور ولی خان نے افغان جہاد کے بارے میں جو باتیں کی تھی آج پوری دنیا جان چکی ہے کہ پختون خطے کو کس مقصد کے لیے جنگ و جدل کا مرکز بنایا گیا ۔ وفاقی بجٹ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کے بغیر وفاقی بجٹ پیش کرنا غیر آئینی ہے یہ بجٹ دراصل مسلم لیگ (ن) کا انتخابی بجٹ ہے۔ بجٹ میں منڈا ڈیم اور صوبے میں بند صنعتی یونٹوں کی بحالی کو یکسر نظر انداز کیا گیا اور ہمارے بڑے بڑے منصوبوں کے لیے نہایت قلیل رقم مختص کر کے اسے ابھی سے ناکام بنانے کی حکمت عملی بنائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے فاٹا کے حوالے سے وعدہ خلافی کر کے وہاں کے عوام کو نت نئے مسائل میں الجھا کر پریشان کر دیا ہے جو لوگ فاٹا کے عوام کے جذبات سے کھیل رہے ہیں وقت آنے پر سب سے زیادہ نقصان ان لوگوں کا ہوگا۔ اکثریتی عوام کا فیصلہ انضمام ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ پارٹی ڈسپلن قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی کریں ہرقسم اختلافی امور کے لیے پارٹی فورم سے رجوع کریں جبکہ ماہ رمضان کے بعد 2018ء کے عام انتخابات کی تیاریوں میں مزید تیزی لائیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.