تحریک انصاف نے اسی معاشرے سے بہتر لوگ تلاش کرنے ہیں،اپنی سیاست بچانے پارٹی میں آئی ہیں ، فردوس عاشق اعوان

عمران خان کی قیادت پر پورا اعتماد ہے ، نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 3 جون 2017 22:47

تحریک انصاف نے اسی معاشرے سے بہتر لوگ تلاش کرنے ہیں،اپنی سیاست بچانے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی راہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے اسی معاشرے سے بہتر لوگ تلاش کرنے ہیں،اپنی سیاست بچانے تحریک انصاف میں آئی ہیں ، عمران خان کی قیادت پر پورا اعتماد ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف میں نئی شامل ہونے والی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پارٹی کے کلچر میں مفاہمت کی سیاست نہیں دما دم مست قلندر ہوتا ہے ، پیپلز پارٹی نے ن لیگ کے ساتھ مفاہمت کی سیاست کی اور ن لیگ کے ساتھ مل گئی ، اس لیے میں نے پارٹی چھوڑی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم پارٹی کی سیاست ہی نہیں اپنی سیاست بھی بچانی ہوتی ہے ، اپنی سیاست بچانے کے لیے تحریک انصاف جوائن کی ہے ، عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں سے موقع ملے گا ن لیگ کا راستہ روکیں گے، میں اکیلی ن لیگ کا راستہ روک نہیں سکتی تھی اس لیے تحریک انصاف میں شامل ہو ئی تا کہ ن لیگ کا راستہ روک سکوں ، تحریک انصاف نے اسی معاشرے سے بہتر لوگ تلاش کرنے ہیں ۔