Live Updates

عمران خان نے سیالکوٹ میں فردوس عاشق اعوان کے حوالے سے کروائے گئے سروے کے دعوے کی تردید کر دی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 3 جون 2017 20:32

عمران خان نے سیالکوٹ میں فردوس عاشق اعوان کے حوالے سے کروائے گئے سروے ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3جون ۔2017ء) عمران خان نے سیالکوٹ میں فردوس عاشق اعوان کے حوالے سے کروائے گئے سروے کے دعوے کی تردید کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف میں شامل ہونے والی سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان نے کچھ روز قبل دعوی کیا تھا کہ عمران خان نے ان کے حوالے سے سیالکوٹ میں ایک عوامی سروے کروایا تھا۔ سروے میں عوام نے فردوس عاشق اعوان کے حق میں رائے کا اظہار کیا تھا جس کے بعد ہی عمران خان نے انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی۔ تاہم اب اس حوالے سے معروف صحافی جنید سلیم کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے۔ جنید سلیم کا کہنا ہے کہ عمران خان نے فردوس عاشق اعوان کے اس دعوے کی تردید کر دی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات