ریاست مخالف تقا ریر ، خصوصی عدالت نے ڈاکٹر فاروق ستار کی عبوری ضمانت منظور کرلی

الزامات من گھڑت ہے لیکن اس کے باوجود وہ مقدمات کا سامنا کرنا چاہتے ہیں، عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 3 جون 2017 21:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2017ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 22 اگست 2016 کو ملک مخالف تقا ریر ہنگامہ آرائی سمیت 29 مقدمات میں ملوث ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ضمانتوں کی توثیق کے لئے سرکاری وکیل کو نوٹس جاری کردیا عدلات نے عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر فارق ستار پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ آپ کو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے 9 ماہ گز جانے آپ عدالت میں پیش نہیں ہوئے اس موقع پر ڈاکٹر فارق ستار نے کہا کہ انہیں اس بارے میں علم نہیں تھا جب علم ہوا وہ عدالت میں پیش ہوگئے اور انہوں نے کہا کہ الزامات من گھڑت ہے لیکن اس کے باوجود وہ مقدمات کا سامنا کرنا چاہتے ہیں لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ ضما نت منظور کی جائے عدالت نے عبور ی ضمانتیں 9 جون تک منظور کرلیں عدالت میں پیش ہونے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر فارق ستار نے کہا کہ ہمارے عدالت آنے سے قبل ہی مقدمات سی کلاس ہونا شروع ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کے ظلم سے عوام پریشان ہیں اسے اپنے نظام میںبہتری لانا ہوگی انہوں نے کہا کہ وقت آچکا ہے کہ بلدیاتی اداروں کو اختیارات دئیے جائیں تاکہ شہر کی صورتحال میں بہتری لائی جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :