لاہور ہائیکورٹ بار نے وزیر اعظم نوازشر یف کے خلاف ججز بحالی سے بھی بڑی تحریک چلانے کا عندیہ دیدیا

کسی نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا تو وکلا اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے‘ صدر ذوالفقار چودھری، نائب صدر راشد لودھی اور سیکرٹری عامر سعیدکی پر یس کانفر نس

ہفتہ 3 جون 2017 21:02

لاہور ہائیکورٹ بار نے وزیر اعظم نوازشر یف کے خلاف ججز بحالی سے بھی بڑی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2017ء) لاہور ہائیکورٹ بار نے وزیر اعظم نوازشر یف کے خلاف ججز بحالی سے بھی بڑی تحریک چلانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا تو وکلا اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ بار کے عہدیداروں صدر ذوالفقار چودھری، نائب صدر راشد لودھی اور سیکرٹری عامر سعید نے مشتر کہ پر یس کانفر نس کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کیخلاف ججز بحالی سے بھی بڑی تحریک چلائیں گے صدر بار ذوالفقار چودھری نے کہاکہ نون لیگ دھمکیاں دے کر جے آئی ٹی اور ججز کو ہراساں کر رہی ہے، نواز شریف جمہوریت پسند ہیں تو تحقیقات تک مستعفی ہوجائیں کالے کوٹ میں ملبوس گلو بٹوں نے کنونشن پر حملہ کر کے بار کا تقدس پامال کیا۔

حکومتی ایما پر نہال ہاشمی نے جے آئی ٹی کو دھمکیاں دی ہیں۔ راشد لودھی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے حکومت کیلئے مافیا کا لفظ درست استعمال کیا، جو لوگ جمہوریت کو نہیں مانتے وہ مافیا نہیں تو اور کیا ہیں کسی نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا تو وکلا اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے، سپریم کورٹ کے ججز کو دھمکیاں دینی بند کی جائیںراشد لودھی نے کہاکہ ثابت ہوگیا ہے کہ میاں محمد نواز شریف جے آئی ٹی کو چلنے نہیں دے رہے۔