پشاور ،امن وامان کے قیام کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا ئیں ،منشیات فروشوں اور سودخوروں کیخلاف معلومات اکھٹا کیلئے علاقے کی سطح پر جرگہ سسٹم کو مزید فعال بنائیں ،کرپشن وسمگلنگ کو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے

ایس ایس پی آپریشن سجاد خان کا امن وامان کے حوالے سے اجلاس سے خطاب

ہفتہ 3 جون 2017 20:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2017ء) ایس ایس پی آپریشن سجاد خان نے کہا ہے کہ صو بائی دارلحکومت پشاور میں امن وامان کے قیام کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا ئیں ،منشیات فروشوں اور سودخوروں کے خلاف معلومات اکھٹا کر کے سخت کاروائی عمل میں لائی جائیں علاقے کے سطح پر جرگہ سسٹم کو مزید فعال بنائیں کرپشن اور سمگلنگ کسی صورت برداشت نہیں کرینگے عوام ،صحافی برادری ،سرکاری ملازمین کے عزت نفس کا خاص خیال رکھیں اور انکے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئے پیٹرولنگ سسٹم کا معیار بہتر بنائیں ہوائی فائرنگ کی تدارک کیلئے لائحہ عمل تیار کرکے ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میںلا کر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے زریعے جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے عوام کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ملک سعد شہید پولیس لائن میں امن وامان کے حوالے سے تمام ایس ایچ اوز کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایس ایس پی آپریشن سجاد خان نے ایس ایچ او ز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پی صاحب اور سی سی پی او صاحب کی ہدایات کے مطابق زیر تفتیش رجسٹر مقدمات بر خلاف جان و مال میں معیا ری تفتیش کر کے مال مسروقہ برآمدگی اور گرفتاری عمل میں لائیں انسدادی کاروائی کے لئے گرفتار ملزمان کی فو ٹو گرافی کریںغیر قانو نی کرائے داروں کے خلاف انفار میشن اکھٹا کر کے کاروائی عمل میں لائی جائے عوام ،صحافی برادری اور شہداء کے لواحقین سے شائستہ زبان سے پیش آئے اور انکو زیادہ سے زیادہ ریلیف دی جائے کرپشن اور سمگلنگ کسی صورت برداشت نہیں کرینگے شکایت کی صورت میں سخت سے سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائیگی کار خاص سسٹم کو ختم کریں علاقے کی سطح پر جرگہ سسٹم کو فعال بنا ئیں پبلک میٹنگ کا انعقاد کرکے عوام سے رابطے میں رہے اور جرگہ سسٹم کے ذریعے رنجشیں ختم کرنے کی کوشش کریں جرائم پیشہ افراد پر کھڑی نظر رکھیں تفتیش کامعیار بہتر بنائیں تاکہ ملزمان سزاء سے نہ بچ سکیں زیر تفتیش مقدمات میں تفتیش کرکے جلد از جلد نمٹائیں اپنے ماتحت ملازمین کو ہدایت کریں کہ جرائم پیشہ افراد پر کھڑی نظر رکھیں تما م ایس ایچ او ز کی ذمہ داری ہے کہ تھانہ جات ،چوکیات ،ناکہ بندی اور پیٹرولنگ سسٹم پر نظر رکھ کر اپنی سکیورٹی کو برقرار رکھیں موبائل گاڑیوں میں روشنی پستول ،ٹارچ ،جیکٹ ہیلمٹ ،ایمونیشن کا خاص خیال رکھیں تاکہ کسی ناخوشگوار واقع کی صورت میں کمی نہ ہو ں سکیورٹی حدشات کے پیش نظر جیکٹ ہیلمٹ کا استعمال دوران پیٹرولنگ موبائل آٖفیسر ز ڈرائیور اور جوانوں پر لازمی ہیںکوتاہی کی صورت میں محکمانہ کاروائی کی جائیگی ۔

بھتہ خوروں کے خلاف سخت کاروائی کرکے متاثرہ افراد کا ہرممکن داد رسی کی جائے علاقے کی سطح پر شہداء کے بچوں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل میں خصو صی دلچسپی لیں ہوائی فائرنگ کی تدارک کیلئے لائحہ عمل تیار کرکے ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔