میر پور خاص میں مرحوم یونٹ انچارج شمیم کی اہلیہ و بہوئوں کے گیس سلنڈر حادثے میں جاں بحق ہونے پرڈاکٹر فاروق ستار کا رنج و غم کا اظہار

حادثے کی تحقیقات کی جائیں، مرحوم شمیم کے خاندان پر آنے والی آفت پر انکے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، کنوینر ایم کیو ایم ڈاکٹر

ہفتہ 3 جون 2017 20:47

میر پور خاص میں مرحوم یونٹ انچارج شمیم کی اہلیہ و بہوئوں کے گیس سلنڈر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2017ء) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے میرپور خاص کے سابق یونٹ انچارج شمیم مرحوم کے گھر کے کچن میں گیس سلنڈر حادثے میں 3افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔ جس میں مرحوم شمیم کی اہلیہ، دو بہوویں جا ں بحق ہو چکی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے 6زخمیوں جس میں انکے صاحبزادے قاسم (سابق یونٹ انچارج)، صاحبزادی صفیہ اور پوتے فصیح الدین تین پوتیاں جو شدید ذخمی ہیںانکے لئے دعائے صحت کی ہے انہوں نے کہا کہ مرحوم تحریکی ساتھی شمیم کے خاندان پر آنے والی اس آفت پر ایم کیو ایم کا ہر کارکن انکے خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہے جو افراد دنیا سے چلے گئے ہم انکے لئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے تمام تحریکی ساتھیوں سے رمضان کے با برکت مہینے میں تمام ذخمی افرادکے لئے دعائے صحت کی اپیل بھی کرتے ہیں۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے جاں بحق ہونے والی مرحوم کی اہلیہ اور بہووں کے لئے دعائے مغفرت اور انکے درجات کی بلندی کے لئے بھی دعا کی ہے۔ حادثے کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا ہے۔