شمالی وزیرستان آئی ڈی پی کیمپ بنوں کے 500 سکیورٹی اہلکاروں کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا

ہفتہ 3 جون 2017 20:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2017ء) شمالی وزیرستان آئی ڈی پی کیمپ بنوں کے 500 سکیورٹی اہلکاروں کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری مراسلہ کے مطابق کیمپ میں دو سال سے تعینات اہلکاروں کی تنخواہیں پانچ ماہ سے بندہے ۔ضلع بنوں میں اس وقت15,773متاثرہ خاندان مقیم ہیں،بیشتر کی واپسی ہوئی۔مراسلہ میں کمشنر بنوں کی رپورٹ پرعارضی اہلکاروں کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔عارضی سیکورٹی اہلکاروںکا کنٹریکٹ جون میں ختم ہوگیا ہے۔سیکورٹی اہلکار پولیس ڈیپارٹمنٹ کا حصہ نہیں۔

متعلقہ عنوان :