سینیٹر نہال ہاشمی کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کیلئے دائر درخواست پر تھانہ اسلام پورہ کے ایس ایچ او سے رپورٹ طلب

ہفتہ 3 جون 2017 18:18

سینیٹر نہال ہاشمی کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کیلئے دائر درخواست ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2017ء) ایڈیشنل سیشن جج واجد منہاس نے مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے سینیٹر نہال ہاشمی کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کے لئے دائر درخواست پر تھانہ اسلام پورہ کے ایس ایچ او سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور فریقین کے وکلاء کو بھی دلائل کے لئے 7 جون کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے، عمران بھٹہ اور قمر سوہل ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر اندراج مقدمہ کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ سینیٹر نہال ہاشمی نے اشتعال انگیز تقریر کی اور اپنے خطاب میں اعلیٰ عدلیہ اور جے آئی ٹی کے ارکان کو دھمکیاں دی ہیں جو قابل دست اندازی جرم ہے درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ نہال ہاشمی کی تقریر سرکاری کام میں مداخلت ہے لہٰذا عدالت نہال ہاشمی کے خلاف دہشت گردی ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دے، عدالت نے ایس ایچ او اسلام پورہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 7 جون تک ملتوی کر دی۔

(ایم خالد)

متعلقہ عنوان :