Live Updates

تحریک انصاف سندھ میں سیاسی وکٹیں گرانے کیلئے تیار

پی ٹی آئی رہنما عارف علوی کا ارباب غلام رحیم،ذوالفقار مرز ،میاں سومرو،غلام لمہر اور غنی تالپور سے رابطے ،عمران سے جلد ملاقات کا امکان

ہفتہ 3 جون 2017 18:12

تحریک انصاف سندھ میں سیاسی وکٹیں گرانے کیلئے تیار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2017ء) تحریک انصاف سندھ میں بھی عام انتخابات میں سیاسی وکٹیںگرانے کو تیار ہوگئی مختلف سیاسی جماعتوں کے 5رہنماؤں سے رابطے کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت جلد عمران خان سے ملاقات کے بعد پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کرینگے تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عام انتخابات میں سندھ کے اندر پنجے جمانا شروع کردیئے ہیں پی ٹی آئی رہنماؤں عارف علوی عمران اسماعیل اور علی زیدی سمیت دیگر رہنماؤں کو مختلف جماعتوں کے ناراض ارکین سے رابطے کا ٹاسک دیدیا ہے جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے 5رہنماؤں سے عارف علوی نے رابطہ کیا جس میں ارباب غلام رحیم ۔

(جاری ہے)

ذوالفقار مرزا محمد میاں سومرو غلام عبدالمہر اور غنی ٹالپور کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی گئی امکان ہے کہ جلد ہی پانچوں رہنماؤں سے عمران خان کی ملاقات کرائے جائے کی جسکے بعد باقاعدہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرینگے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات