کراچی ،فریال تالپور سے پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی کی ملاقات

ہفتہ 3 جون 2017 17:58

کراچی ،فریال تالپور سے پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی فریال تالپور سے ہفتہ کو معروف عالم پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فریال تالپور نے کہا کہ اسلام رواداری اور امن پسندی کا مذہب ہے ۔علماء کو انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔انہوںنے کہا کہ رمضان المبارک میں مذہبی رواداری کا مظاہرہ کرناانتہائی ضروری ہے ۔