مودی حکومت پاکستان دشمنی میںپاگل ہوکربدامنی پھیلانے کی کوشش کررہی ہے پاکستان بھارتی دھمکیوںسے ڈرنے والا نہیںجنگ ستمبرہویا ضرب عضب افواج پاکستان نے قربانیوںکاحق اداکیاجوقوم پاکستانی کبوتر سے ڈرتی ہے وہ افواج پاکستان اورپاکستانی قوم کاکیا سامنے کرے گی

سابق امیدوار اسمبلی وصدر ایکشن فورم متاثرین منگلا ڈیم راجہ محمد نہیب ٹھاکر کی بات چیت

ہفتہ 3 جون 2017 17:42

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2017ء) سابق امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے تھری میرپور صدر ایکشن فورم متاثرین منگلا ڈیم راجہ محمد نہیب ٹھاکر نے کہا ہے کہ مودی حکومت پاکستان دشمنی میںپاگل ہوکربدامنی پھیلانے کی کوشش کررہی ہے پاکستان بھارتی دھمکیوںسے ڈرنے والا نہیںجنگ ستمبرہویا ضرب عضب افواج پاکستان نے قربانیوںکاحق اداکیاجوقوم پاکستانی کبوتر سے ڈرتی ہے وہ افواج پاکستان اورپاکستانی قوم کاکیا سامنے کرے گی۔

اگربھارت نے پاکستان پرجنگ مسلط کی توپھر کشمیری وپاکستانی عوام بھی وطن پاک کی حفاظت کے لئے افواج پاکستان بھارت کومنہ توڑجواب دینے کے لئے تیارہے بھارتی جارحیت کامقابلہ کرنے کے لئے قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔بے گناہ کشمیریوں پرظلم نے ثابت کردیا ہے کہ بھارت سب سے بڑا دہشت گرد ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوںکی آنکھیں نکال دینگے۔

ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے تھری میرپور صدر ایکشن فورم متاثرین منگلا ڈیم راجہ محمد نہیب ٹھاکرنے صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔راجہ نہیب ٹھاکرنے کہا کہ کشمیر یو ں کا خو ن کبھی رائیگا ں نہیں جا ئے گا وہ و قت دور نہیںجب ہمارے مسلما ن بھا ٰئیو ں کو آ زا دی کی نو ید ملے گی لا تعدا د کشمیر یو ں کو ظلم کا نشا نہ بنا نے کے بعد بھی بھا رت سر کا ر کی خو ن کی پیا س نہیں بھج سکی ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کشمیرلازم وملزوم ہیں پاکستان کے عوام اور حکومت کشمیریوں کے نصب العین حق خودارادیت کے حصول کے لیے ہرسطح پر سیاسی وسفارتی ،اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے اور جب تک مقبوضہ کشمیربھارت کے چنگل سے آزادنہیں ہوجاتا اس وقت تک جموںو کشمیر کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑاجائے گا کشمیری اور پاکستانی دونہیں ایک ہیں۔ انہوںنے کہا کہ وہ دن دورنہیں جب مقبوضہ کشمیربھارت کے چنگل سے آزادہوکر پاکستان کا حصہ بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا ستر سال گزر جانے کے باوجود حل نہ ہونا اقوام عالم اور اقوام متحدہ کی ناکامی ہے اقوام متحدہ تاحال اپنی ہی پیش کردہ قرار دادوں پر عمل درآمد نہیں کروا سکی ۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں ہر ممکنہ جارحیت سے نمٹنے کیلئے چاک و چوبند ہے بھارتی حکومت اور بھارتی میڈیا خطے میں امن کے توازن کو خرا ب کرنا چاہتا ہے جو خود اس کے گلے کی ہڈی بن جائیگی ۔

انہوںنے کہا کہ افواج پاکستان کے جوان بہادر اور پیشہ ور فوجی ہیں جنہوں نے پاکستان کی خاطر اپنی جانوں تک کو قربان کرنے سے گریز نہیں کیا ہمارے جوان بہادر اور جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہیں بھارت رواں سال کے دوران سینکڑوں مرتبہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے ۔