موسم گرما شروع ہوتے ہی بھمبر میں بھی سخت گرمی کی لپیٹ میں آ گیا ‘بیشتر نجی تعلیمی اداروں میں چھوٹی کلاسوں کو تعطیلات دیدی گئیں

ہفتہ 3 جون 2017 17:42

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2017ء) موسم گرما کے بعد بھمبر میں بھی جاری سخت گرمی کے بعد بیشتر نجی تعلیمی اداروں میں چھوٹی کلاسوں کو تعطیلات کر دی گئیں ، بچوں نے سکھ کا سانس لیا ، تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جاری شدید گرمی کے لہر کے بعد تعلیمی اداروں میں بچوں کا تعلیم کا سلسلہ مذید جاری رکھنا مشکل ہو گیا تھا جس کے بعد بھمبر میں بھی گزشتہ روز بیشتر نجی تعلیمی اداروں میں چھوٹی کلاسز کو موسم گرما کی تعطیلات کر دی گئیں ہیں بچوں کو 3جون سے 31جولائی تک کے لئے چھٹیاں دی گئیں ہیں جس کے بچوں سمیت روزہ دار والدین نے بھی سکھ کا سانس لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :