جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے تتہ پانی سیکٹر میں سیزفائر کی خلاف ورزی کی

پاک فوج کی جوابی کارروائی ‘بھارتی فوج کے بنکر تباہ ‘5بھارتی فوجی ہلاک ‘متعدد زخمی ہو گئے‘ علاقے میں شدید کشیدگی

ہفتہ 3 جون 2017 17:41

تتہ پانی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2017ء) جنگی جنون میں مبتلا بھارت فوج نے لائن آف کنٹرول کے تتہ پانی سیکٹر میں سیزفائر کی خلاف ورزی کی جس پر پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کے بنکر تباہ کردیئے‘جس کے نتیجہ میں 5بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے‘ علاقے میں شدید کشیدگی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سرکاری ذرائع کے مطابق بھارتی کی جانب سے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی ہے اور آزاد کشمیر کے تتہ پانی سیکٹر میں پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ بھارتی جارحیت کے بعد پاکستانی مسلح افواج نے بھی کارروائی کی جس دوران بھارتی فوج کے متعدد بنکرز تباہ کر دئیے جبکہ 5 فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔