عوام کا پیسہ لوٹنے والوں کے خلاف حقائق منظر عام پرلاتے رہیں گے ‘ ڈاکٹر نوشین حامد

ہفتہ 3 جون 2017 16:48

عوام کا پیسہ لوٹنے والوں کے خلاف حقائق منظر عام پرلاتے رہیں گے ‘ ڈاکٹر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ عوام نے پنجاب کے بجٹ کومسترد کردیا ہے ، یہ بجٹ انتخابی اور سیاسی ہے ، (ن) لیگ انتخابات میں کامیابی کے لئے بجٹ استعمال کرنا چاہتی ہے،عوام کا پیسہ لوٹنے والوں کے خلاف حقائق منظر عام پرلاتے رہیں گے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست اور یہ ہی وجہ ہے کہ عوام میں ان کی مقبولیت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ، عوام نے ہمیشہ تحریک انصاف پر اعتماد کا اظہار کیا ہے عوام جانتے ہیں کہ تحریک انصاف ملک سے بد عنوانی کے خاتمہ کی تحریک شروع کئے ہوئے ہے ،ا نہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے ملک کو قرضہ کی دلدل میں دھکیل دیا ہے اور اب ہر پاکستانی پرقرضہ بڑھتا رہا ہے ، عوام مشکلات کا شکار ہیں عوام چاہتے ہیں کہ ان کی لوٹی ہوئی دولت واپس لائی جائے اور ان کے حقوق کاتحفظ کیا جائے ، تحریک انصاف نے عوام کے حقوق کی جنگ شروع کررکھی ہے اور ہر صورت ان کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :