صوبائی وزیرملک ندیم کامران کی زیر صدارت اجلا س

ہفتہ 3 جون 2017 16:26

صوبائی وزیرملک ندیم کامران کی زیر صدارت اجلا س
چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2017ء)ضلع ساہیوال میں امن عامہ کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اعلی سطحی اجلاس صوبائی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی ملک ندیم کامران کی صدارت ہفتہ کو ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا ، اجلاس میںصوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ پائیدار امن عامہ کے قیام اور مقامی مسائل کے حل کے لئے پولیس کا کردار اہم ہے ،اسے اپنی کارکردگی کا از سر نو جائزہ لینا چاہیے ،اجلاس میں ایم این اے چوہدری طفیل جٹ ،چوہدری منیر ازہر ،چوہدری محمد اشرف ،ایم پی اے محمد ارشد ملک ،خضر حیات کھگہ ،ڈپٹی کمشنر شوکت علی کھچی ،میئر میونسپل کارپوریشن اسد بلوچ اور پارلیمنٹرین کے نمائندگان نے شرکت کی اور اپنے اپنے علاقے کے انتظامی مسائل سے آگاہ کیا -