بجٹ میں تعلیم کے لئے خطیرفنڈز مختص کیے گئے ہیں،ڈاکٹر نادیہ عزیز

ہفتہ 3 جون 2017 16:26

بجٹ میں تعلیم کے لئے خطیرفنڈز مختص کیے گئے ہیں،ڈاکٹر نادیہ عزیز
سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2017ء) پاکستان مسلم لیگ( ن) کی ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر نادیہ عزیز نے کہا کہ حکومت پنجاب نے عوام کی خوشحالی اور ملکی ترقی کیلئے عوام دوست اور متوازن بجٹ پیش کیا ہے جس سے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو بنیادی ریلیف میسر ہوگا ،بجٹ میںصحت ،ترقیاتی پروگرام، و دیگر شعبوں کی طرح تعلیم کے لئے بھی حکومت نے خطیرفنڈز مختص کیے ہیں،انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب تعلیم اور صحت کے فروغ و ترقی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے،جس کی واضح مثال صوبائی بجٹ میں تعلیم کے شعبہ کے لئی345ارب روپے اور صحت کے لئے 263روپے مختص کئے گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ یہ اقدام صحت کے شعبہ میںبہتری کیساتھ تعلیم کے فروغ اور ملک میں تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں کے لیے سود مند ثابت ہو گااور اس سے نوجوان نسل کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں مدد ملے گی،انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ بجٹ میں پینے کے صاف پانی اورسٹرکوں کے منصوبوں کیلئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے، سالانہ ترقیاتی پروگرام میںعوامی خوشحالی کو ترجیح دی گئی ہے جس سے صوبہ بھر میں خوشحالی آئے گی ،انہوں نے کہا کہ حکومت ا پنے اخراجات کم کر کے وسائل عوام کی ترقی پر خرچ کررہی ہے جو خوش آئند ہے۔

متعلقہ عنوان :