عوام کی امنگوں کے مطابق بجٹ پیش کرنے پر حکومت مبارک باد کی مستحق ہے،چودھری شاہنواز رانجھا

ہفتہ 3 جون 2017 16:26

عوام کی امنگوں کے مطابق بجٹ پیش کرنے پر حکومت مبارک باد کی مستحق ہے،چودھری ..
سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )سرگودھا کے ضلعی صدر چودھری شاہنواز رانجھا نے پنجاب بجٹ2017-18ء کومتوازن، کسان اور عوام دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات میں عوام کی امنگوں کے مطابق بجٹ پیش کرنے پر حکومت پنجاب مبارک باد کی مستحق ہے،اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے زراعت کے بجٹ میں 100فیصد اضافہ کردیا گیا ہے ،زرعی شعبے کے لئے مراعات برقرار رکھنے کا اعلان کر کے اور ریلیف دے کر کاشتکاروں کے دل جیت لئے ہیں،انہوں نے کہا کہ بجٹ میں کسان پیکیج کیلئی15 ارب مختص کئے گئے ہیںاس کے علاوہ زرعی ٹیوب ویلوں پر16ارب سے زائد کے سیلز ٹیکس کو بھی حکومت پنجاب ادا کریگی جس سے زرعی معیشت کو فروغ ملے گا،انہوں نے کہا کہ حکومت نے کاشتکاروں کیلئے زرعی مراعات برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے جو حکومت کی کسان دوست پالیسی کا ثبوت ہے، حکومت نے عوام کے مفاد کا خیال رکھا اور دیگر شعبوں کو بھی ریلیف دیا، انہوں نے کہا حکومت نے بجٹ میں زراعت، صحت،توانائی اور تعلیم کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھا ہے، انہوںنے مزید کہا کہ میگا پروجیکٹس سے روزگار کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :