بجٹ میں اساتذہ کی اپ گریڈیشن کیلئے 9ارب روپے کی خطیر رقم مختص کرناخوش آئندہے،پنجاب ٹیچرزیونین

ہفتہ 3 جون 2017 16:17

بجٹ میں اساتذہ کی اپ گریڈیشن کیلئے 9ارب روپے کی خطیر رقم مختص کرناخوش ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2017ء) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری محمد سرفراز، سید سجاد اکبر کاظمی، رانا لیاقت علی، جام صادق، رانا انوار،راناالطاف حسین، ساجد محمود چشتی، عبدالقیوم راہی ، سعید نامدار، اسلم گھمن، افضل کیانی، رحمت اللہ قریشی، شیخ اختر، عبد الطارق نیازی،رانا طارق، رائو عابد، رائو شمشاد، نجم النساء، صفدر کالرو، ،یونس حسن، منیر انجم ، امتیاز طاہر و دیگر نے کہا کہ صوبائی بجٹ میں اساتذہ کی اپ گریڈیشن کے لئے 9ارب روپے کی خطیر رقم مختص کرناخوش آئند ہے کیونکہ اس سے اساتذہ کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے جو وعدے کئے گئے تھے وہ پورے ہو نگے اور تعلیمی نظام میں بہتری آئے گی،وزیر اعلی پنجاب نے 3 لاکھ سے زائد اساتذہ کے دل جیت لئے ہیںجس سے تعلیمی اہدا ف کو پور ا کرنے میں مدد ملے گی ، اساتذہ کے معاشی وقار میں اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعلی پنجاب، صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ، چیف سیکرٹری پنجاب کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی حکومت اساتذہ کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرے گی۔

متعلقہ عنوان :