بجٹ میںاقلیتی برادری کے حقوق کا خیال رکھتے ہوئے 1ارب 16 کروڑ روپے مختص کیئے گئے ہیں ، خلیل طاہر سندھو

ہفتہ 3 جون 2017 16:17

بجٹ میںاقلیتی برادری کے حقوق کا خیال رکھتے ہوئے 1ارب 16 کروڑ روپے مختص ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2017ء) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے پنجاب حکومت کی جانب سے پیش کردہ بجٹ کو عوام دوست بجٹ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ صوبہ کی تاریخ کا سب سے بڑا 635ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ پیش کرنا ایک منفرد اعزاز ہے جس کا کریڈٹ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو جاتا ہے اورپنجاب میں سرمایہ کا ری ملک کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب کی عوام دوستی کا ثبوت ہے کہ تمام تر وسائل کا رخ عام آدمی کی بھلائی کی طرف موڑا جا چکا ہے،صوبائی وزیر نے مزید کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے موجودہ بجٹ میں اقلیتی برادری کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے 1ارب 16کروڑ روپے مختص کیئے ہیں،وزیر اعلی ٰ پنجاب نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور مساوات کو یقینی بنایا ہے،اقلیتوں کو تحفظ اور حقوق فراہم کیے بغیرکوئی بھی معاشرہ ترقی کے مراحل طے نہیں کر سکتا،اقلیتی طلباء کے لئے تعلیمی وظائف کے اجرا اور سرکاری ملازمتوں میں 5فیصد کوٹہ کا اضافہ کیا گیا ہے،اقلیتی برادری کو تمام شہری سہولیات کی فراہمی کے ساتھ عبادت گاہوں اور قبرستانوں کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا ہے،اقلیتوں کے مذہبی تہواروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ پاک و صاف ماحول کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :