ایل پی جی ایسوسی ایشن کا وزارت پٹرولیم سے قیمتوں میں کمی لانے کیلئے اقدامات کا مطالبہ کرد یا

ہفتہ 3 جون 2017 16:17

ایل پی جی ایسوسی ایشن کا وزارت پٹرولیم سے قیمتوں میں کمی لانے کیلئے ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2017ء) ایل پی جی ایسوسی ایشن نے وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل، آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی سے مقامی ایل پی جی انڈسٹری کو تقویت دینے اور قیمتوں میں کمی لانے کیلئے اقدامات کا مطالبہ کرد یا، ایل پی جی ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین فاروق افتخار نے کہا کہ ایل پی جی پروڈیوسرز کی جانب سے زیادہ قیمتیں مقرر کرنے کی وجہ سے سمگلرز اور غیرمعیاری ایل پی جی کے امپورٹرز کھل کر کھیل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ مقامی ایل پی جی انڈسٹری ضروریات کا بڑا حصہ پورا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ، فاروق افتخار نے وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل اور آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ پر زور دیا کہ وہ صورتحال کی سنگینی کا ادراک کرتے ہوئے مقامی ایل پی جی انڈسٹری کو تقویت دیں اور قیمتوں میں فوری طور پر کمی لائیں تاکہ درآمدات اور سمگلنگ دونوں کی حوصلہ شکنی ہو۔

متعلقہ عنوان :