ہم قانون اورآئین پریقین رکھتے ہیں ،ْتمام الزامات کا سامنا کریں گے ،ْ احسن اقبال

کسی حکمران کیخلاف پہلے کبھی جے آئی ٹی نہیں بنائی گئی ،ْوفاقی وزیر کا انٹرویو

ہفتہ 3 جون 2017 14:53

ہم قانون اورآئین پریقین رکھتے ہیں ،ْتمام الزامات کا سامنا کریں گے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2017ء) وفاقی وزیر برائے ترقی ومنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم تمام الزامات کا سامنا کریں گے،ہم قانون اورآئین پریقین رکھتے ہیں ،ْکسی حکمران کیخلاف پہلے کبھی جے آئی ٹی نہیں بنائی گئی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں احسن اقبا ل نے کہا کہ ہم نے عدلیہ کے لیے بہت بڑی تحریک چلائی ،نہال ہاشمی کوبیان پر 2گھنٹے بعدہی فارغ کردیاگیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ تاریخ میں کسی حکمران کاایسا احتساب نہیں ہوا، کسی حکمران کیخلاف پہلے کبھی جے آئی ٹی نہیں بنائی گئی۔انہوں نے کہا کہ ہم قانون اورآئین پریقین رکھتے ہیں اور ہم تمام الزامات کا سامنا کریں گے ،ْ عوام کاعدلیہ پراعتمادقائم رہنا چاہئے،پاکستان نے 70 سال میں بہت نشیب و فراز دیکھے۔

متعلقہ عنوان :