امریکی انتظامیہ نے ویزا حصول کیلئے سوشل میڈیا پاسورڈز مانگ لیے

نئے اقدامات کے تحت کونسلر آفس امیدوار سے گزشتہ تمام پاسپورٹ نمبر، پانچ سال کے دوران استعمال کیے جانے والے فون نمبر، ای میل ایڈریس اور سوشل میڈیا اکاونٹس کی تفصیلات مانگی جارہی ہیں،امریکی محکمہ خارجہ

ہفتہ 3 جون 2017 14:52

امریکی انتظامیہ نے ویزا حصول کیلئے سوشل میڈیا پاسورڈز مانگ لیے
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2017ء) امریکی انتظامیہ نے امریکی ویزا کے بعض درخواست گزاروں سے ان کے سوشل میڈیا پاسورڈز مانگنا شروع کردیئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہکا کہنا ہے کہ نئے اقدامات کے تحت کونسلر آفس امیدوار سے گزشتہ تمام پاسپورٹ نمبر، پانچ سال کے دوران استعمال کیے جانے والے فون نمبر، ای میل ایڈریس اور سوشل میڈیا اکاونٹس کی تفصیلات مانگی جارہی ہیں ۔

اس کے علاوہ خاندان کے دیگر ارکان کے بارے میں بھی معلومات مانگی جارہی ہیں۔ مزید یہ کہ پندرہ برس کے دوران رہائشی پتے، روزگار اور سفری معلومات بھی طلب کی جاسکتی ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق اس پالیسی سے امریکی ویزے کے لیے درخواست دینے والے سالانہ 13 ملین لوگوں میں سے ایک فیصد سے بھی کم حصہ متاثر ہوگا۔