کویت، پیرو، آئیوری کوسٹ ،پولینڈ اور گینیا سلامتی کونسل کے غیر مستقل رٴْکن منتخب

ہفتہ 3 جون 2017 12:46

کویت، پیرو، آئیوری کوسٹ ،پولینڈ اور گینیا سلامتی کونسل کے غیر مستقل ..
کویت سٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2017ء) کویت، پیرو، آئیوری کوسٹ ،پولینڈ اور گینیا سلامتی کونسل کے دو سال کے لییغیر مستقل رٴْکن منتخب کر لئے گئے ۔ ہفتہ کو میڈیا رپورٹس کے مطابق کویت کو غیر مستقل رکن کا درجہ دینے کے لیے سلامتی کونسل میں رائے شماری کی گئی۔ کویت کی اعزازی رکنیت کا آغاز جنوری 2018ء سے ہوگا۔اس موقع پر دیگر پیرو اور پولینڈ کو بھی سلامتی کونسل کا دو سال کے لیے اعزازی رکن منتخب کیا گیا۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کونا کے مطابق سلامتی کونسل میں کویت کو غیر مستقل رکنیت کے لیے گذشتہ روز رائے شماری کی گئی۔ رائے شماری میں 192 ممالک میں سے 188 کویت کی حمایت کی۔اس موقع پر ایک پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کویت کے وزیر خارجہ صباح خالد الصباح نے کہا کہ علاقائی بحرانوں کے سفارتی حل کے لیے ہمارے اوپر بھاری ذمہ داری عائد ہوئی ہے اور ہم اس ذمہ داری سے کما حقہ عہدہ برآ ہونے کی کوشش کریں گے۔ انہں نے کہا کہ ایران کے ساتھ بین الاقوامی اصولوں کی بنیاد پر مذاکرات کیے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :