جرمنی میں دھمکیوں کے بعد موسیقی میلہ منسوخ

دھمکیوں کے پس پردہ دہشت گرد عناصر کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا،جرمن پولیس

ہفتہ 3 جون 2017 12:22

جرمنی میں دھمکیوں کے بعد موسیقی میلہ منسوخ
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2017ء) جرمنی کے مغربی شہر نورپورگریننگ میں منعقدہ ایک موسیقی میلہ دھمکی آمیز پیغامات سامنے آنے کے بعد منسوخ کردیا گیا ۔خبر رساں اداروں کے مطابق راک موسیقی کنسرٹ کار ریس کے مقابلے کے حوالے سے کیا گیا تھا جس میں ہزاروں کی تعداد میں شہریوں کی شرکت یقینی تھی۔ تاہم دھمکیوں کے بعد موسیقی پروگرام منسوخ کردیا گیا۔

جرمن پولیس اور موسیقی پروگرام کے منتظمین کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی اور شہریوں کا تحفظ سب سے عزیز ہے۔ انہوں نے موسیقی میلہ شروع ہونے کے بعد اسے منسوخ کردیا کیونکہ انہیں مشتبہ دہشت گردوں کی طرف سے موسیقی پروگرام جاری رکھنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔پولیس کا کہنا تھا کہ دھمکیوں کے پس پردہ دہشت گرد عناصر کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ حال ہی میں برطانیہ کے شہر برمنگھم میں ایک موسیقیی کنسرٹ کے دوران ہونے والے خود کش حملے کے نتیجے میں بیس سے زاید افراد ہلاک ہوگئے تھے۔جرمنی میں موسیقی پروگرام کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نیپولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاح مشورے کے بعد موسیقی میلہ منسوخ کیا ہے۔ ایسا ملک میں امن وامان کو برقرار رکھنے اور شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔ تاہم توقع ہے کہ جلد ہی یہ موسیقی میلہ دوبارہ شروع کیا جائے گا۔