امریکی کاروباری ادارے روسی امریکی تعلقات کی بہتری کے لیے مدد کریں، پیوٹن

ہفتہ 3 جون 2017 10:41

امریکی کاروباری ادارے روسی امریکی تعلقات کی بہتری کے لیے مدد کریں، ..
سینٹ پیٹرزبرگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2017ء) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی کاروباری اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روس اور امریکا کے درمیان تعلقات معمول پر لانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی شہر سینٹ پیٹرز برگ میں اقتصادی فورم سے خطاب میں پیوٹن نے کہا کہ امریکا اور روس کے درمیان بہتر تعلقات دونوں ملکوں کے مفاد میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ روسی حکومت اس حوالے سے نئی امریکی انتظامیہ سے بات چیت جاری رکھے گی۔واضح ر ہے کہ یوکرین اور شام کے معاملات پر امریکا نے روس پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :