تمام الزامات کا سامنا کریں گے،ہم قانون اورآئین پریقین رکھتے ہیں ،کسی حکمران کیخلاف پہلے کبھی جے آئی ٹی نہیں بنائی گئی

وفاقی وزیر برائے ترقی ومنصوبہ بندی احسن اقبال کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 2 جون 2017 23:11

تمام الزامات کا سامنا کریں گے،ہم قانون اورآئین پریقین رکھتے ہیں ،کسی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جون2017ء) وفاقی وزیر برائے ترقی ومنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم تمام الزامات کا سامنا کریں گے،ہم قانون اورآئین پریقین رکھتے ہیں ،کسی حکمران کیخلاف پہلے کبھی جے آئی ٹی نہیں بنائی گئی۔ وہ جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم نے عدلیہ کے لیے بہت بڑی تحریک چلائی ،نہال ہاشمی کوبیان پر 2گھنٹے بعدہی فارغ کردیاگیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ تاریخ میں کسی حکمران کاایسا احتساب نہیں ہوا، کسی حکمران کیخلاف پہلے کبھی جے آئی ٹی نہیں بنائی گئی۔انہوں نے کہا کہ ہم قانون اورآئین پریقین رکھتے ہیں اور ہم تمام الزامات کا سامنا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام کاعدلیہ پراعتمادقائم رہنا چاہیئے،پاکستان نے 70 سال میں بہت نشیب و فراز دیکھے۔

متعلقہ عنوان :