عمرکوٹ میں ڈاکٹرکی غفلت کے باعث خاکروب جاںبحق ہوگیا

عرفان مسیح نامی خاکروب سیوریج لائن کی صفائی کے دوران گرمی کی شدت سے بیہوش ہوگیا تھا جسے فوری طورپرسول اسپتال عمرکوٹ لیجایاگیا ڈاکٹرجام محمدنے عرفان مسیح کوکیچڑمیںلت پت ہونے کی وجہ سے ہاتھ لگانے سے انکارکردیا،جسکے باعث عرفان مسیح جاںبحق ہوگیا

جمعہ 2 جون 2017 22:12

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2017ء) عمرکوٹ میں ڈاکٹرکی غفلت کے باعث خاکروب جاںبحق ہوگیا،پولیس نے لواحقین کی درخواست پرمبینہ غفلت مرتکب ڈاکٹرکوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دو روز قبل عرفان مسیح نامی خاکروب سیوریج لائن کی صفائی کے دوران گرمی کی شدت سے بیہوش ہوگیا تھا جسے فوری طورپرسول اسپتال عمرکوٹ لیجایاگیاوہاںڈیوٹی پرموجودڈاکٹرجام محمدنے مبینہ طورپراسکاعلاج کرنے سے انکارکردیا۔

لواحقین نے الزام لگایاہے کہ ڈاکٹرجام محمدنے عرفان مسیح کوکیچڑمیںلت پت ہونے کی وجہ سے ہاتھ لگانے سے انکارکردیا۔جسکے باعث عرفان مسیح جاںبحق ہوگیاصوبائی وزیرداخلہ سہیل انورسیال کی جانب سے واقعہ کانوٹس لئے جانے کے بعدعمرکوٹ پولیس نے جمعہ کے روز مقدمہ درج کرکے ڈاکٹرجام محمد کو گر فتا ر کر لیا ۔ ڈ ا کٹر جام محمدنے متوفی کے لواحقین کے الزام کی تریدکی ہے۔#

متعلقہ عنوان :