سکھر شہر میں صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے کارپوریشن 26یوسیز کوپانچ زونز میں تقسیم کر کے ایک چیئرمین مقرر کر دگیا ،مئیر بیئرسٹر ارسلان اسلام شیخ

جمعہ 2 جون 2017 22:23

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2017ء) سکھر میونسپل کارپوریشن کے مئیر بیئرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ سکھر شہر میں صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے کارپوریشن کی 26یوسیز کو پانچ زونز میں تقسیم کر کے ہر زون میں ایک چیئرمین مقرر کر دگیا ہے جو اپنی یوسی سمیت دیگر 4یوسیز میں صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کا نظام بہتر بنانے کا ذمہ دار ہوگا بیان میں مزید کہا کہ ہر زون کو ضرورت کے مطابق ہیوی میشنری مہیا کر دی گئی ہیں اب زون چیئرمین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی نگرانی میں آنے والی پانچ یوسیز کے بازاروں ، شاہرائوں اور گلی محلو کی بلاتفریق صفائی و ستھرائی اور گندے پانی کی نکاسی کو یقینی بنائے تاکہ سکھر کلین اینڈ گرین مہم کے مطلوبہ نتائج حاصل ہو سکیں انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے بلدیہ اعلیٰ سکھر اپنے یوسی اور زون چیئرمین کے ساتھ بھرپور تعاون کریں علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ بلدیہ اعلیٰ سکھر کے افسران و عملہ شب و روز اپنے فرائض دیانت داری سے ادا کرنے میں مصروف عمل ہیں اور اس مہم کا کامیاب بنانے کیلئے اپنا موئثر کردار ادا کر رہے ہیں جو قابل ستائش ہے تاہم انہوں نے متعلقہ محکمے کے افسران و عملہ کو متنبہ کیا ہے فرائض اداکرنے میں غفلت برتنے والے ملازمین و رملے کیساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائیگی ۔

#

متعلقہ عنوان :