بجلی کی لوڈشیڈ نگ پر چیف جسٹس ازخود نوٹس لیں،حافظ احمدعلی

جمعہ 2 جون 2017 22:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جون2017ء) جمعیت علماء اسلام سندھ کے جنرل سیکریٹری حافظ احمدعلی نے بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ پر چیف جسٹس آف سپریم کورٹ سے ازخودنوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ کراچی میں کے الیکٹرک نے عوام کی زندگی اجیرن کررکھی ہے، بھاری بھاری بل وصول کرنے کے باوجود پوراپورادن بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہتی ہے، کے ای ایس سی کی پرائیویٹائزیشن کے بعدکوئی دن ایسا نہیں جب شہریوں نے سکھ کا سانس لیاہو،خصوصاًمذہبی ایام میں کے لیکٹرک کی اسلام دشمنی کھل کرسامنے آجاتی ہے،جبکہ یہی ادارہ کرکٹ میچوں کے دوران مکمل بجلی فراہم کرتاہے جس سے ثابت ہوتاہے کہ بجلی کا کوئی بحران نہیں ہے۔

Kالیکٹرک جان بوجھ کر شہریوں کو عذاب میں مبتلاکررہی ہے۔

(جاری ہے)

یہ باتیں انہوں نے گلشن اقبال میںصوبائی امیر الحاج قاری عبدالمنان انورنقشبندی کے زیرصدارت علاقائی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔اجلاس سے قاری عبدالحئی شیخ، مفتی حماداللہ مدنی، قاری عبدالغفورشاکر،مولانامشتاق عباسی، مولاناغلام مصطفی فاروقی، مولانااقبال اللہ، مولاناحضرت ولی ہزاروی، خطیب عبدالرحمان، الحاج عبدالعزیزصدیقی، صاحبزادہ احمدالرحمان نقشبندی، انجینئر حافظ سلمان احمد، حافظ اسامہ احمد، مفتی ظل الرحمان، مفتی عبدالسلام شامزئی،غلام صمدانی گجرودیگر نے بھی خطاب کیا۔

انہوں نے مطالبہ کیاکہ یاتوکے الیکٹرک کو معاہدے کا پابندبنایاجائے یااس سے ادارے کو واپس لے کر قومی تحویل میں دیاجائے۔اس سلسلے میں عدالت عظمیٰ اپنے طورپر نوٹس لے کر فوری ایکشن کرے،کیونکہ حکمرانوں سے اب کوئی توقع نہیں رہی،عوام کئی سالوں سے کے الیکٹرک کا عذاب بھگت رہے ہیں مگر حکمرانوں کے کانوں پر کوئی جوں بھی نہیں رینگ رہی،اگر سپریم کورٹ نے بھی کوئی ایکشن نہ لیاتو پھرعوام خودسڑکوں پر آئے گی اور اپناحساب لے گی،موجودہ واقعات کسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ بھی ثابت ہوسکتے ہیں لہٰذاحکمرانوں کو ابھی سے ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :