عدالت نے محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 70 کڑور روپے سے زائد کی کرپشن میں ملوث ملزمان سابق صوبائی وزیر پیپلزپارٹی کے رہنماء شرجیل انعام میمن ودیگر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا

جمعہ 2 جون 2017 22:09

عدالت  نے محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 70 کڑور روپے سے زائد کی کرپشن میں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جون2017ء) عدالت عالیہ سندھ نے محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 70 کڑور روپے سے ذائد کی کرپشن میں ملوث ملزمان سابق صوبائی وزیر پیپلزپارٹی کے رہنماء شرجیل انعام میمن ،ڈاکٹر ذوالفقار شلوانی ،یوسف کابورو ودیگر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا،جمعہ کو سماعت کے موقع پر قومی احتساب بیورو کے وکیل محمد الطاف خان نے درخواست کی مخالفت اپنے دلائل مکمل کرلئیے ،جس میں کہا گیا کہ اشتہاری کمپنیوں کی پری کوالیفکیشن کے لیے اشتہارات دئیے گئے ،جوکہ مختلف اخبارات میں شائع کئے گئے ،نیب وکیل کے مطابق مقابلے میں 18 کمپنیاں شریک ہوئی تھیں ،جن میں 10 کو منتخب کیا گیا ان 10 کمپنیوںکو لیٹر 17 اپریل 2014 کو جاری کئے گئے ،اس کے علاوہ میڈیا پر ڈینگی کے خلاف مہم کے حوالے سے اشتہارات پہلے شائع کردئیے گئے،جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ رقومات پہلے جاری کی گئیں اور کمپنیوں کی پری کوالیفکیشن بعد میں ہوئی،ملزمان نے اشتہاری مہم پر2 ارب روپے خرچ کئے اور باقی 3 ارب سے ذائد رقم جیبوں میں گئی۔

متعلقہ عنوان :