ڈیرہ بگٹی کی عوام کو فوری طور پر رمضان سستا بازار کی سہولت فراہم کی جائے ، میرفقیرمحمدبگٹی

جمعہ 2 جون 2017 21:56

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جون2017ء)جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنماء اورممتازقبائلی رہنماء میرفقیرمحمدبگٹی نے کہا ہے کہ اس سال ارباب اقتدارشاید عوام کورمضان میں ریلیف دینے کے بجائے اپنے اہل وعیال کوریلیف دینگے انہوں نے کہاکہ عوام نے رمضان سستابازارکے انتظارمیںایک ہفتہ گذار دیا ہے عوام رمضان کے مہینہ میں حکومتی ریلیف سے محروم ہیں انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام نے ہروقت عوام کی خدمت کی ہے عوام کی آوازکوارباب اقتدارتک پہنچایاہے عوام کوکسی موڑپرتنہا نہیں چھوڑا جائے گا ڈیرہ بگٹی کی عوام کی نظریں جمعیت علماء اسلام پرہیں کیونکہ گذشتہ چارسالوں سے منتخب نمائندوں نے عوام کے مسائل کوحل کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام ڈیرہ بگٹی کی عوام کو تنہانہیں چھوڑے گی انہوںنے وزیراعلیٰ بلوچستان سردارثناء اللہ زہرہی اورچیف سیکریٹری بلوچستان سیکٹرکمان ایسٹ برگیڈیئرامجدستی اورڈپٹی کمشنرڈیرہ بگٹی سے اپیل کی کہ ڈیرہ بگٹی کے عوام کورمضان ریلیف سستابازارکی سھولت فوری طورپردی جائے ۔