سابق سپیکر قومی اسمبلی و بزرگ سیاستدان الٰہی بخش سومرو نے سیاست سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

جمعہ 2 جون 2017 21:19

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2017ء) سابق اسپیکر قومی اسمبلی و بزرگ سیاستدان الہی بخش سومرو نے سیاست سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما و بزرگ سیاستدان الٰہی بخش سومرو نے سیاست سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میری عمر اس وقت 93سال ہے اس لیے سیاست سے مستعفی ہونے کا اعلان کررہا ہوں ،جیکب آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الٰہی بخش سومرو نے مزید کہا کہ میں نے سیاست کی شروعات مسلم لیگ سے کی اور سیاست سے ریٹائرڈ ہونے کے وقت بھی مسلم لیگ میں ہوں، انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ پارٹیاں تبدیل نہ کریں کیوں کہ پارٹیاں تبدیل کرنا اچھا عمل نہیں ، ان کا کہنا تھا کہ میں نے سیاست سے استعفیٰ دیا ہے مگر میں آج بھی لیگی ہوں اور میری تمام تر خدمات مسلم لیگ کے لیے ہیں۔