مصباح کا بجلی میٹر بھی ٹک ٹک، لیسکو نے کاٹ دیا

میٹر آہستہ چلنے پر مصباح الحق کے خلاف 5 لاکھ روپے کا بل تیار کرلیا، ادا کرنا ہوگا ، لیسکو

جمعہ 2 جون 2017 18:56

مصباح کا بجلی میٹر بھی ٹک ٹک، لیسکو نے کاٹ دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2017ء) لیسکونے بابائے ٹک ٹک مصباح الحق کے پلازے کا بجلی کا میٹر آہستہ آہستہ چلنے پر کاٹ دیا گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ میٹر آہستہ چلنے پر مصباح الحق کے خلاف 5 لاکھ روپے کا بل تیار کرلیا گیا ہے جو انہیں ادا کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ پاکستان کے مایہ ناز کپتان اور بلے باز مصباح الحق کا ڈیفنس میں پلازہ ہے جس میں لگا ہوامیٹر آہستہ چلتا ہے جسے لیسکو حکام نے کاٹ دیا اور انہیں ہدایت کی ہے کہ آہستہ چلنے کی وجہ سے پانچ لاکھ روپے کا بل ادا کرنا ہوگا۔۔

متعلقہ عنوان :