کراچی، محکمہ اطلاعات کرپشن کیس ،شرجیل میمن اور دیگر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

جمعہ 2 جون 2017 17:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ اطلاعات میں اربوں روپے کے کرپشن کیس میں سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن ،سابق سیکرٹری اطلاعات ذوالفقار شلوانی اور دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس جنید غفار پر مشتمل دو رکنی بینچ نے محکمہ اطلاعات میں کرپشن ریفرنس کی سماعت کی ۔محکمہ اطلاعات میں 5ار ب روپے سے زائد بدعنوانی کیس میں سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن ،سابق سیکرٹری اطلاعات ذوالفقار شلوانی ،سیکشن آفیسر الطاف میمن ،ڈائریکٹر یوسف کابورو سمیت 16ملزمان ملوث ہیں ۔عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :