ایک طرف ہمیں بجلی نہیں دی جارہی ہے اوردوسری جانب سندھ کے لوگوں کو چورکہا جارہا ہے،سید ناصر شاہ
جمعہ 2 جون 2017 16:41
(جاری ہے)
وہ 2018کے بعد بھی سندھ کے وزیراعلیٰ ہوں گے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعہ کو سینیٹر عاجز دھامرہ کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سید ناصر حسین شا ہ نے کہا کہ آج ہم کے الیکٹرک کی زیادتیوں کے خلاف آپ کے سامنے پیش ہوئے ہیں ۔کراچی کے عوام کے لیے ہم نے متعدد بار احتجاج کیا ہے۔ہم آج بھی کراچی کے عوام کے ساتھ ہیں یہ پریس کانفرنس اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ ہم نے کے الیکٹرک کے انتظامیہ سے ملاقات کی تھی اور انہیں تحفظات سے آگاہ بھی کیا تھا۔کے الیکٹرک نے بتدریج بہتری کی یقین دہانی کرائی ہے۔نوری آباد پاور پلانٹ سے سو میگاواٹ بجلی بھی کے الیکٹرک کو ملے گی۔سینیٹ اور قومی اسمبلی میں بھی ہمارے نمائندوں نے لوڈشیڈنگ کے خلاف آواز اٹھائی ہے جس کے بعد متعلقہ وزیرنے مذکورہ صورت حال پر معذرت کا اظہار بھی کیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی تبدیلی کی باتوں میں صداقت نہیں ہے۔کچھ لوگ بریکنگ نیوز کے چکرمیں اس طرح کی خبریں چلاتے ہیں۔لیکن بریکنگ خبر یہ ہے کہ آئندہ انتخابات کے بعد بھی سندھ کے وزیر اعلی مراد علی شاہ ہی ہوں گے ۔اس موقع پر سینیٹر عاجز دھامراہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے صوبے بھر میں لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا ہے ۔وفاقی حکومت چار سال سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے دعوے کررہی ہے لیکن ہر سال صورت حال مزید گھمبیر ہوجاتی ہے ۔انہوںنے کہا کہ سندھ میں اس وقت لوڈشیڈنگ کا مارشل لا نافذ ہے ۔رمضان کے مقدس مہینے میں لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پانی کا مسئلہ بھی درپیش ہے۔اگر سندھ بھر میں طویل اور غیر اعلانیہ جوڑ شیڈنگ بند نہ ہوئی تو بھرپور عوامی احتجاج کیا جائے گا ۔احتجاج کی صورت میں جو کچھ ہوا اس کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہوگی۔ سینیٹر عاجز دھامراہ نے کہا کہ ن لیگ اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اداروں سے لڑ رہی ہے۔وفاقی کابینہ کے وزرا نااہل ہیں اور شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار بننے کی کوشش کرتے ہیں۔ آئینی اداروں کو آنکھیں دکھانا غیر جمہوری عمل ہے۔وزیر اعظم جب جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے تو پتہ چل جائے گا۔انہوںنے کہا کہ پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت نے ہمیشہ کراچی کی ترقی کے لیے بھرپور اقدامات کیے ہیں ۔شہر میں متعدد ترقیاتی منصوبے جاری ہیں جن کے مکمل ہونے سے شہریوں کو بھرپور ریلیف ملے گا ۔پیپلزپارٹی کراچی کے عوام کے ساتھ ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
خیبر میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
مفت دوائیں گھرپہنچانے کا منصوبہ،دیہاتوں کے مریض سہولت سے فائد ہ نہیں اٹھاسکیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.