شارجہ پو لیس نے سڑکوں پر شعبدے بازی کرنے والے 5 ڈرائیوروں کو گرفتار کر لیا

جمعہ 2 جون 2017 16:39

شارجہ پو لیس نے سڑکوں پر شعبدے بازی کرنے والے 5 ڈرائیوروں کو گرفتار ..
شارجہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2017ء) شارجہ کی پو لیس نے سڑکوں پر شعبدے بازی کرنے والے 5 ڈرائیوروں کو گرفتار کر لیا ۔ جمعہ کو خلیجی میڈیا نے مقامی ٹریفک پولیس کے میجر الکیا کے حوالہ سے بتایا کہ پولیس نے شارجہ کی بڑی بڑی شاہراہوں پر گشت میں اضافہ کر دیا ہے اور ٹریفک پولیس ڈرائیوروں کو نہ صرف خود اپنی بلکہ دوسروں کی زندگیزں خطرے میں دالنے کی اجازت نہیں دے سکتی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے نوجواں ڈرائیوروں کو متنبہ کیا کہ وہ لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے سے باز رہیں۔ ٹریفل پولیس کے مطا بق گرفتار شدگان زیادہ تر نوجوان ہیں ۔ ٹریفک پولیس نے ان کی گاڑیوں کی نوعیت بارے کچھ نہیں بتایا ۔

متعلقہ عنوان :