مودی حکومت پاکستان دشمنی میںپاگل ہوکربدامنی پھیلانے کی کوشش کررہی ہے ‘پاکستان بھارتی دھمکیوںسے ڈرنے والا نہیں‘جنگ ستمبرہویا ضرب عضب افواج پاکستان نے قربانیوںکاحق اداکیاجوقوم پاکستانی کبوتر سے ڈرتی ہے
مسلم لیگ (ن) مرکزی مجلس عاملہ کے ممبر صدر صرافہ یونین حاجی طارق زرگر کی بات چیت
جمعہ 2 جون 2017 15:54
(جاری ہے)
پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوںکی آنکھیں نکال دینگے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔حاجی طارق زرگر نے کہا کہ کشمیر یو ں کا خو ن کبھی رائیگا ں نہیں جا ئے گا وہ و قت دور نہیںجب ہمارے مسلما ن بھا ٰئیو ں کو آ زا دی کی نو ید ملے گی لا تعدا د کشمیر یو ں کو ظلم کا نشا نہ بنا نے کے بعد بھی بھا رت سر کا ر کی خو ن کی پیا س نہیں بھج سکی۔ ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کشمیرلازم وملزوم ہیں پاکستان کے عوام اور حکومت کشمیریوں کے نصب العین حق خودارادیت کے حصول کے لیے ہرسطح پر سیاسی وسفارتی ،اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے اور جب تک مقبوضہ کشمیربھارت کے چنگل سے آزادنہیں ہوجاتا اس وقت تک جموںو کشمیر کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑاجائے گا کشمیری اور پاکستانی دونہیں ایک ہیں۔ انہوںنے کہا کہ وہ دن دورنہیں جب مقبوضہ کشمیربھارت کے چنگل سے آزادہوکر پاکستان کا حصہ بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا ستر سال گزر جانے کے باوجود حل نہ ہونا اقوام عالم اور اقوام متحدہ کی ناکامی ہے اقوام متحدہ تاحال اپنی ہی پیش کردہ قرار دادوں پر عمل درآمد نہیں کروا سکی ۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں ہر ممکنہ جارحیت سے نمٹنے کیلئے چاک و چوبند ہے بھارتی حکومت اور بھارتی میڈیا خطے میں امن کے توازن کو خرا ب کرنا چاہتا ہے جو خود اس کے گلے کی ہڈی بن جائیگی ۔ انہوںنے کہا کہ افواج پاکستان کے جوان بہادر اور پیشہ ور فوجی ہیں جنہوں نے پاکستان کی خاطر اپنی جانوں تک کو قربان کرنے سے گریز نہیں کیا ہمارے جوان بہادر اور جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہیں بھارت رواں سال کے دوران سینکڑوں مرتبہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.