تھائی لینڈ میں ہواوے کی ساتویں لیبارٹری کا افتتاح

دوبئی ، میکسیکو ، ماسکو ، میونخ ، سنگاپور اور سوزہائو میں لیبارٹریاں پہلے سے قائم ہیں

جمعہ 2 جون 2017 14:00

بنکاک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جون2017ء) چین کی بڑی ٹیلی کام کمپنی ہواوے نے گذشتہ روز بنکا ک میں اپنی ایک نئی لیبارٹری کا افتتاح کر دیا ہے، اس لیبارٹری کے ذریعے اپنے کلائنٹس اور کاروباری کمپنیوں کو انفارمیشن اینڈ کمیونیکشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی )کی بنیادی ضروریات فوری طورپر مہیا کی جا سکیں گی اور اس سے تھائی لینڈ ڈیجیٹل ٹرانفارمیشن ڈرائیو کو بھی سہولت فراہم کی جا سکے گی، یہ اوپن لیب 15ملین امریکی ڈالر کی لاگت سے تیار کی گئی ہے جو دنیا میں ہواوے کی ساتویں لیبارٹری ہے، دیگر لیبارٹریاں دوبئی ، میکسیکو ، ماسکو ، میونخ ، سنگاپور اور سوزہائو میں ہیں ،یہ لیبارٹری ہواوے انٹرپرائز تھائی لینڈ کے نئے ہیڈ کوآرٹر کے جی ٹاور میں 2000مربع میٹر جگہ پر 34ویں اور 39ویں فلور پر قائم کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :