اوباما نے وائٹ ہائوس کے قریب81 لاکھ ڈالر کا مینشن خرید لیا

سابق صدرخاندان کے ہمراہ ڈھائی برس واشنگٹن میں رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں،ترجمان

جمعہ 2 جون 2017 13:03

اوباما نے وائٹ ہائوس کے قریب81 لاکھ ڈالر کا مینشن خرید لیا
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2017ء) سابق امریکی صدر براک اوباما اور اٴْن کی بیگم، مشیل نے واشنگٹن میں رہائش اختیار کرلی ہے، کم از کم کچھ عرصے کے لیے ہی سہی اور اٴْن کا نیا گھر وائٹ ہاؤس سے زیادہ فاصلے پر نہیں ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق جنوری میں عہدے سے سبک دوش ہونے کے بعد، اوباما خاندان نے امریکی دارالحکومت کے متمول طبقے سے تعلق رکھنے والے ’کیلوراما‘ علاقے میں انگلستان کے ’ٹیوڈر خاندان‘ کی طرز تعمیر کا ایک مینشن خرید لیا ہے، جس ہمسائے میں ایک طویل عرصے سے سفارت کار، لابی اسٹ اور سیاستدان رہتے رہے ہیں۔

اوباما کی چھوٹی دختر، ساشا گذشتہ دو برسوں سے واشنگٹن کے ایک نجی ہائی اسکول میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔انھوں نے آٹھ کمروں والا یہ گھر 81 لاکھ ڈالر میں خریدا ہے۔اِس سے قبل یہ گھر جو لوکہارٹ کی ملکیت تھا، جو سابق صدر بِل کلنٹن کے پریس سکریٹری ہوا کرتے تھے اور اب ’نیشنل فٹبال لیگ‘ کے رابطے کے ایک اعلیٰ اہل کار ہیں۔اوباما کے ترجمان نے کہا کہ سابق صدر اور مسز اوباما کم از کم ڈھائی برس واشنگٹن میں رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں، یہ بات بہتر ہے کہ کرائے پر رہنے کے بجائے اٴْنھوں نے جائیداد خرید لی ہے۔