سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ نہال ہاشمی کا بیان ذاتی ہویہ نواز شریف کی اپنی گلو کریسی ہے، لطیف کھوسہ

سپریم کورٹ پر حملہ بھی انہوں نے خود کرایا تھا،بعد میں قربانی کے بکرے آگے کرکے انہیں سزادلوائی گئی،پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 2 جون 2017 12:59

سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ نہال ہاشمی کا بیان ذاتی ہویہ نواز شریف کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جون2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ سوال ہی نہیں پیدا ہوتا کہ نہال ہاشمی کا بیان ذاتی ہویہ گلوبٹ اور نواز شریف کی اپنی گلو کریسی ہے،سپریم کورٹ پر حملہ بھی انہوں نے خود کرایا تھا،بعد میں قربانی کے بکرے آگے کرکے انہیں سزادلوائی گئی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نجی سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ سوال ہی نہیں پیدا ہوتا کہ نہال ہاشمی کا بیان ذاتی ہو ۔یہ گلوبٹ اور نواز شریف کی اپنی گلو کریسی ہے۔یہ سسیلین مافیا اور اٹلی کے گاڈفادر کی حکومت ہے۔لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ پر حملہ بھی انہوں نے خود کرایا تھا۔بعد میں قربانی کے بکرے آگے کرکے انہیں سزا دلوائی گئی۔